حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
عَلامَةُ الصّابِرِ فِى ثَلاثٍ: اَوَّلُها، اَنْ لايَكْسِلَ، وَالثَّانِيَةُ، اَنْ لايَضْجُرَ، وَالثّالِثَةُ، اَنْ لايَشْكُوَ مِنْ رَبِّهِ عز و جل لاِنَّهُ اِذا كَسِلَ فَقَدْ ضَيَّعَ الْحَقَّ وَ اِذا ضَجِرَ لَمْ يُؤَدِّ الشُّكْرَ، وَاِذا شَكا مِنْ رَبِّهِ عز و جل فَقَدْ عَصاهُ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صبر کرنے والے انسان کی تین علامتیں ہیں: 1) کاہل و سست نہیں ہوتا۔ 2) تنگ دل نہیں ہوتا۔ 3) اپنے پروردگار سے شکایت نہیں کرتا۔ کیونکہ اگر سست و کاہل ہو گا تو حق کو تباہ و برباد کر دے گا اور اگر تنگ دل ہو گا تو شکر و سپاس نہیں کرے گا اور اگر اپنے پروردگار سے شکایت کرے گا تو گناہ میں مبتلا ہو گا۔
بحارالأنوار،۷۱/۸۶